دیور بھابھی
*"دیور اور بھابھی"*
اکثر و بیشتر لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ گھر میں دیور اور جیٹھ سے بھابھی کا پردہ نہ کرنا کیسی غضب ناک صورتحال اختیار کر سکتا یے، یقین جانیں یہ مکمل خسارے میں جانے والا عمل ہے، بھابھی دیور سے پردہ نہ کرے جیٹھ سے پردہ نہ کرے یہ نادانی شوہر کو لے ڈوبے گی اور شوہر کو کان و کان خبر نہیں ہوگی کہ اسکے پیچھے سے گھر پر بیوی اور بھائی میں کیا معاملات چل رہے ہیں، آج دنیا اس قدر گندی اور غلیظ ہوچکی یے کہ یہاں لکھنا مناسب نہیں لہذا اس معاملے میں ذرا سی نادانی یا سستی ساری زندگی کی شرمندگی کا باعث بن سکتی یے۔۔!!
میرے دوستوں! یاد رکھیں بہن اور بیٹی کے معاملے میں خطرات گھر سے باہر ہوتے ہیں لیکن بیوی کے معاملے میں خطرہ تو ہر وقت گھر میں موجود ہے دیور اور جیٹھ کی صورت میں کیوں کہ دیور اور جیٹھ کو معلوم ہے کہ بھائی کب گھر آتا یے کب جاتا ہے لہذا بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت یے کہ بیوی کا اپنے بھایئوں سے پردہ کروایا جاۓ، اب گھروں میں تو دیور بھابھی کے ساتھ اکیلا کمرے میں موجود ہے ہنسی مزاق، قہقہے چل رہے ہیں گھر کا کوئی دوسرا دیکھ بھی لے تو کوئی برا ماننے والی بات نہیں سمجھی جاتی کہ دیور بھابھی ہیں آپس میں مزاق کر رہے ہیں لیکن میرے بھائ جس دن شیطان مزاق کر گیا اس دن خود سے نظریں نہیں ملا سکیں گے۔۔!!
کوئی دیر نہیں لگتی شیطانی خیالات ذہن کے اندر آنے میں، اور ذرا تاخیر نہیں ہوگی شیطانی عمل کے انجام ہونے میں، شوہر کو کیا خبر وہ تو باہر کام میں مصروف ہوتا یے لہذا اس حوالے سے فکرمندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ گھر میں بیوی کا بھایئوں سے پردہ لاذمی کروایا جاۓ۔۔
اول تو ہم یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ یہ نا ممکن یے کہ اگر بھابھی پردہ نہیں کرتی یے تو دیور اور جیٹھ کے دل میں برا خیال نہیں آتا، جیسا کہ میں نے کل بیان کیا تھا، بھابھی غیر محرم ہے اور یہ قدرت کی طرف سے مرد کے اندر فطری بات ہے کہ غیرمحرم کو دیکھ کر مرد کے دل میں غلط خیالات ضرور آیئں گے، اگر کوئی دیور یا جیٹھ کہتا یے کہ میرے دل میں بھابھی کے لیۓ غلط خیالات نہیں آتے تو یقیناً وہ جھوٹ کہ رہا یے یا وہ فرشتہ ہے یا وہ درمیانی مخلوق ہے، مرد کے دل میں غلط خیالات صرف محرم رشتوں کے لیۓ نہیں آیئں گے باقی تمام غیر محرم کے لیۓ دل میں غلط خیال ضرور آتے ہیں اور اسی لیۓ شریعت نے غیر محرموں سے پردے کا حکم دیا یے۔۔۔!!!
جب بھابھی سے پردے کی بات ہوتی یے تو جواب ملتا ہے کہ بھابھی ماں کی طرح ہوتی یے، ہم بھابھی پر گندی نظر نہیں ڈالتے، میرے بھائی یہ شیطانی سوچ یے جناب، اگر بھابھی ماں کی طرح ہوتی تو اسلام نے اِس ماں سے اتنا سخت پردے کا حکم کبھی نہ دیا ہوتا۔۔۔!!
اب شاید چند ذہنوں میں سوال اجاۓ کہ یہ آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں تو جناب یہ میری باتیں تو کچھ اہمیت نہیں رکھتیں رسول اللہﷺ نے تو دیور کو "موت" قرار دیا ہے۔۔۔!!!
ایک حدیث میں رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
"دیور تو موت کی طرح ہے"
لہذا عقلمندوں کے لیۓ اشارہ کافی ہے کہ رسول اللہﷺ نے کیسا سخت لفظ استعمال کیا ہے "دیور" کے لیۓ کہ "دیور تو موت کی طرح ہے۔"
ہم سب مسلمان ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی ایک ایک بات پتھر پر لکیر یے، لہذا یہ عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ بیوی کا بھایئوں سے ہر صورت پردہ کروایا جاۓ ورنہ سخت ترین ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔۔۔!!!
یاد رکھیں "دیور" ایک ہندی ذبان کا لفظ ہے جس کے معنیٰ ہے "آدھا شوہر" اسکے مفہوم کے اندر جایئں تو پیروں تلے زمین نکل جاۓ، یہ لفظ دیور "دے" کا مطلب ہے آدھا یا دوسرا اور "ور" کا مطلب ہے شوہر، لہذا جس رشتے کے نام کا مطلب ہی اتنا غلیظ ہے اور رسول اللہﷺ نے بھی اس رشتے کو بھابھی کے لیۓ موت قرار دے دیا ہے اگر ان سب کے باوجود شوہر بیوی کا بھایئوں سے پردہ نہیں کرواتا تو شوہر کی یہ نادانی اسے کبھی بھی لے کر ڈوب سکتی یے۔۔۔!!!
کچھ گھروں میں ایسا ہوتا ہے کہ بیوی شوہر کے بھائ سے پردہ کرنا چاہتی یے لیکن شوہر منع کرتا یے۔
کچھ گھروں میں ایسا ہوتا یے کہ جب بیوی دیور یا جیٹھ کی بری نظروں کی خبر شوہر کو دیتی ہیں تو شوہر اپنی ہی بیوی پر برس پڑتے ہیں کہ میرے بھائی پر الزام لگا رہی ہو۔ اور کچھ گھروں میں بیویاں دیور اور جیٹھ کی بری نظریں اس وجہ سے برداشت کرجاتی ہیں کہ شوہر کو آگاہ کیا تو مجھے ہی دو چار سنادے گا کہ میرے بھایئوں کو برا سمجھتی ہے۔
لہذا میرے بھایئوں بیوی عزت ہوتی ہے اور عزت کے معاملے میں سستی نادانی ساری عمر کی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے۔ عزم کرلیں میرے بھایئوں آج سے پختہ عزم کرلیں کہ آج تک جو بے پردگی ہوتی آئی ہے اس پر سچے دل سے توبہ کرتا ہوں اور اج سے ہی رسول اللہﷺ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ بیوی کا بھایئوں سے پردہ کرواؤں گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن لوگوں نے اللہ اور رسول اللہﷺ کے احکامات سے منہ پھیرا یے ذلت و تباہی ان کا مقدر ٹھہری یے۔۔۔!!!
رب تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔
آمین
اسی ٹاپک کے حوالے سے یہاں چھوٹا سا افسانہ پیش ہے۔۔۔
نئی نئی شادی کی خماری تھی وہ گلے میں دوپٹہ ڈالے بن سنور کے کچن میں کام کر رہی تھی۔۔۔ شوہر کے آنے کا وقت ہونے والا تھا اور وہ سب پرفیکٹ چاہتی تھی۔۔۔
اتنے میں اس کا دیور جو اس کے شوہر سے دو سال ہی چھوٹا تھا کچن میں آ گیا نہ چاہتے ہوئے بھی وہ بھابھی کو دیکھتا رہ گیا۔۔ خود کو روکنے کی کوشش بے سود جا رہی تھی ۔۔۔ دیور کی نظروں سے گھبرا کے وہ پلٹی تو اس کے چہرے پہ تاسف اور پشیمانی تھی۔۔ عورت تھی نظروں کا مفہوم جانتی تھی-- دوپٹہ جلدی سے سر پر اوڑھا اور کمرے میں پناہ لی۔۔
کچھ دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی اور دیور کی آواز سنائی دی-- "بھابھی میں معذرت خواہ ہوں۔۔ انسان ہوں نفس کے ہاتھوں مجبور ہو گیا اور آپ کو دیکھنے کا جُرم کر بیٹھا۔۔۔ اگر مجھے پتہ ہوتا تو میں کبھی بھی کچن میں داخل نہ ہوتا۔۔۔ بھابھی ایک گزارش ہے کہ مناسب حد تک پردہ کیا کیجئے"--
یہ الفاظ نہیں تھے تازیانے تھے جو اس کی روح کو گھائل کر رہے تھے اس نے جلدی سے وضو کیا اور قران پاک کھولا--
قرآن کریم کی یہ آیت اسے زندگی کا سبق سکھا رہی تھیں ۔۔
اور ایمان والیوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو جگہ اس میں سے کھلی رہتی ہے، اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھیں، اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ یا خاوند کے باپ یا اپنے بیٹوں یا خاوند کے بیٹوں یا اپنے بھائیوں یا بھتیجوں یا بھانجوں پر یا اپنی عورتوں پر یا اپنے غلاموں پر یا ان خدمت گاروں پر جنہیں عورت کی حاجت نہیں یا ان لڑکوں پر جو عورتوں کی پردہ کی چیزوں سے واقف نہیں، اور اپنے پاؤں زمین پر زور سے نہ ماریں کہ ان کا مخفی زیور معلوم ہوجائے، اور اے مسلمانو! تم سب اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ۔
سورۃ النور آیت نمبر 31
دیور بھابھی کے لیے موت ہے۔۔۔۔
Muskan Malik
18-Oct-2022 08:57 AM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ❤️
Reply
Nagma khan
17-Oct-2022 10:07 PM
بہت خوب🔥🔥🔥🔥🔥🔥
Reply
Anuradha
17-Oct-2022 09:46 PM
بہت خوب👌👌👌
Reply